8 نومبر 2013
وقت اشاعت: 23:12
فلوریڈا: تیز رفتار پاور بوٹس کے درمیان ورلڈ چمپئن شپ کا انعقاد
فلوریڈا… این جی ٹی…امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر کی ویسٹ کی بندرگاہ پر پاور بوٹس کی سالانہ ورلڈ چمپئن شپ کا آغاز ہوگیا ہے۔تین روز تک جاری رہنے والی کی ویسٹ ورلڈ چمپئن شپ میں امریکا سمیت دنیا بھر سے40ہائی اسپیڈ پاور بوٹس حصہ لے رہی ہیں۔اس موقع پر دنیا بھر سے آئے پاور بوٹ ریسرز کے درمیان تین ریسوں کاانعقاد کیا جارہا ہے جسکے تحت فائنلسٹ کے درمیان حتمی ریس اتوار کو ہوگی۔