تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
10 نومبر 2013
وقت اشاعت: 0:26

گٹار بجانے کاماہر 9 سالہ بچہ

نیویارک…این جی ٹی… سیانے ٹھیک ہی کہتے ہیں کہ فن کسی عمر کا محتاج نہیں ہوتا،یقین نہ آئے تو اس 9سالہ بچے کو ہی دیکھ لیجئے۔ یہ ننھا فنکار گٹار بجانے میں ایسی کمال مہارت رکھتا ہے کہ اس کے فن کا مظاہرہ شروع ہوتے ہی موسیقی کی سریلی دھنیں بکھرنے لگتی ہیں جسے سن کر لوگ سر دھنتے رہ جاتے ہیں۔انتہائی مہارت سے گٹار بجانے کا مظاہرہ پیش کرتے اس بچے کی ویڈیو تیزی سے انٹرنیٹ پر مقبول ہو رہی ہے جسے دیکھ کر لوگ اس ننھے فنکار کی صلاحیتوں کے معترف ہوئے بنا نہیں رہ پاتے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.