تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
10 نومبر 2013
وقت اشاعت: 2:36

دبئی میں وزن کم کر نے والے افراد میں سو نا تقسیم کر نے کی تقریب

دبئی…این جی ٹی…وزن کم کر نے پر اگر سونا ملنا ہو تو کو ن مو ٹا رہنا چا ہے گا ۔ اس آفر نے دبئی میں مو ٹے افراد کو وزن کم کرنے پر مجبو ر کر کے سو نے کا مالک بنا دیا ہے ۔ دبئی میونسپلٹی کی جانب سے وزن گھٹا ؤ سو نا پاؤ اسکیم کے تحت ایک شا می نوجو ان نے 26کلووزن کم کر کے 63 گرام سونا جیت لیا ۔ مو ٹا پے کو ختم کر نے کے لیے اس اسکیم کے تحت حکومت کی جا نب سے وزن کم کر نے والے افراد میں سونا با نٹنے کی پیشکش کی گئی تھی جس کی انعا می تقریب ایک مقامی پارک میں منعقد کی گئی ۔ 6ہفتوں میں مو ٹا پے سے چھٹکا ر ا پانے والے افراد 250 یہاں پہنچے جن میں 26 لاکھ درہم مالیت کا 16 کلو گرام سونا تقسیم کیا گیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.