تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
10 نومبر 2013
وقت اشاعت: 10:6

راجن پور: اونٹوں میں پراسرار بیماری

راجن پور… راجن پور میں اونٹوں میں پراسرار بیماری کے باعث درجنوں اونٹ مر گئے ہیں، خلیجی ریاستوں کو برآمد کئے جانے والے اونٹوں کی نایاب نسل معدوم ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔روجھان کی بستی پھلو اور قرب و جوار میں آباد لوگوں کا ذریعہ معاش اونٹ پالنا ہے۔ یہ اعلیٰ نسل کے اونٹ خلیجی ریاستوں کو برآمد بھی کئے جاتے ہیں، مگر آج کل اونٹوں کو پراسرار بیماری لگ گئی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق متاثرہ اونٹ کی آنکھ اور کان پر زخم ہوجاتے ہیں، منہ اور ناک سے لعاب بہنا شروع ہو جاتا ہے، جس کے بعد اونٹ دن بدن کمزور ہو کر چند دنوں میں موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔بستی میں جہاں دیکھیں مرے ہوئے اونٹوں کے ڈھانچے پڑے ہیں جس سے تعفن بھی اٹھ رہا ہے۔ محکمہ لائیو اسٹاک کے حکام کا کہنا ہے کہ موسم کی تبدیلی کی وجہ سے اونٹوں کو انفیکشن ہوا ہے، تاہم بیماری کا تعین کرنے کے لئے اونٹوں کے نمونے حاصل کرلئے گئے ہیں۔محکمہ لائیو اسٹاک کا کہنا ہے کہ مرنے والے اونٹوں کو آٹھ سے دس فٹ گہرے گڑھے میں دفن کیا جائے تاکہ علاقے میں تعفن اور بیماریاں نہ پھیل سکیں۔اونٹ مالکان نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ علاقے میں اونٹوں کی ویکسی نیشن کے لئے ٹیمیں بھیجی جائیں، تاکہ نایاب نسل کے اونٹوں کو بچایا جاسکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.