12 نومبر 2013
وقت اشاعت: 1:54
امریکہ میں ایک کروڑ سال پرانا ڈائنو سار کا ڈھانچہ دریافت کر لیا گیا
نیویارک…این جی ٹی…امریکہ میں دس ملین سال پرانا ڈائنو سار کا ڈھانچہ دریافت کر لیا گیا ہے جسے ماہرین نے کنگ آف گو ر کا نام دیا ہے۔سات اعشاریہ تین میٹر لمبے اس ڈھانچے کو نمائش کے لئے امریکی ریاست یوٹاہ کے شہر سا لٹ لیک سٹی کے عجائب گھر میں نمائش کے لئے پیش کر دیا گیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈائنو سار کی یہ نسل پہلی بار منظر ِعام پر آئی ہے جس سے قدرت کے پوشیدہ رازوں کو سمجھنے میں کافی مدد ملے گی۔