12 نومبر 2013
وقت اشاعت: 8:34
بر طانیہ میں بھی پالتو کتے کے ساتھ یوگا کا رجحان
لندن …این جی ٹی …یوگا صحت اور جسم کو چست اور فٹ رکھنے کے لیے بہترین ورزش تسلیم کی جاتی ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ امریکا کے بعد اب بر طانیہ میں بھی مالکان نے اپنے پالتو کتوں کیساتھ یوگا کلاسز میں شرکت کرنا شروع کردی ہیں۔ کتوں کے ساتھ کیے گئے اس یو گا کو 'Doga'کا نام دیا گیا ہے جس میں انسڑکٹر کی رہنمائی میں مالکان نا صرف خودبلکہ اپنے کتوں کو یوگا کی مختلف حرکات کروانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اس منفرد یو گا کلاسز میں کتے تسلی اور بھر پور تعاون سے اپنے مالکان کے ساتھ یو گا کرتے ہیں جو کہ نہایت تیزی سے بر طانیہ میں مقبول ہو رہا ہے۔