15 نومبر 2013
وقت اشاعت: 1:1
جھوم برابر جھوم۔جیت کی خوشی میں ہاکی پلئیر کا شاندار رقص کا مظاہرہ
اوسلو…جیت ایک ایسی چیز ہے جسے پاکر سب ہی پھولے نہیں سماتے لیکن اسے منانے کا ہر کسی کا اپنا انداز ہوتا ہے۔ذراناروے سے تعلق رکھنے والے اس ہاکی پلئیر کو تو دیکھئے جو میچ جیتنے کی خوشی میں ایسا دیوانہ ہوا کہ گراؤنڈ میں ہی ڈانس کرنا شروع کردیا۔انتہائی مہارت سے رقص کا مظاہرہ پیش کرتے اس کھلاڑی کو تماشائیوں نے بھی خوب سراہا اور تالیاں بجا بجا کر داد دی۔کوئی ذرا ان صاحب سے یہ تو پوچھے کہ جب ڈانس اتنا اچھا آتا ہے تو ہاکی کھیلنے کی کیا ضرور ت ہے جناب !!