15 نومبر 2013
وقت اشاعت: 1:17
دو نوں ہاتھوں سے محروم رومانیہ کا نو جوان ماہر ڈرمربن گیا
بخارسٹ…دو نوں ہاتھوں سے محروم رومانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک نو جوان نے معذوری کا روگ لگانے کے بجائے ماہر ڈرمربن کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ بھی کسی سے کم نہیں ۔ یہ نو جوان پیدائشی طور اپنے دونوں ہاتھوں سے محروم ہے جس نے اپنے ہم عمر ساتھیوں کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر زندگی جینے کیلئے ہمت نہیں ہاری اور دیکھتے ہی دیکھتے سخت محنت کے بعد ایک ماہرڈرمربن گیا۔یہ نو جوان مختلف ٹی وی شوز میں میوزیکل بینڈز کے ہمراہ ڈرم اسٹک کو اپنی کہنی والے حصے کے ساتھ باندھ کر ڈرم بجاتا اور اپنی مہارت کا مظاہر ہ پیش کر تا ہے جوکہ اس جیسے معذور افراد کیلئے ہمت اور زندہ دلی کی اعلیٰ مثال ہے ۔