16 نومبر 2013
وقت اشاعت: 7:41
امریکا میں 5 سالہ بچے کی خواہش پوری کرنے کیلیے منفرد اہتمام
سان فرانسسکو…امریکا میں ایک پانچ سالہ بچے کی خواہش پوری کرنے کے لیے سان فرانسسکو شہر کا نقشہ ہی بدل دیا گیا۔ننھے پھول کی خواہش کیا تھی ۔گوتھم سٹی میں ایک خاتون کو ولن نے بم سے باندھ دیا مگر بیٹ کڈ نیاس کی جان بچالی۔یہ منظر کسی فلم کی شوٹنگ کا نہیں بلکہ حقیقی زندگی کا ہے۔ یہ پانچ سالہ مائلز ہے جو خون کے سرطان کی موزی بیماری سے زندگی کی جنگ لڑ رہا ہے۔ ننھے مائلز سے جب اس کی زندگی کی سب سے بڑی خواہش پوچھی گئی تو اس نے اپنے پسندیدہ سپر ہیرو بیٹ مین بننے کی خواہش ظاہر کی۔ اس کی یہ خواہش پوری کرنے کے لیے میک آ وش فانڈیشن نامی فلاحی تنظیم نے ایک دن کے لیے سان فرانسسکو کو بیٹ مین کے شہر گوتھم سٹی میں تبدیل کر دیا۔ درجنوں رضاکاروں کی مدد سے فلم کا ماحول بنا کر مائلز کی دلی خواہش پورے اعزاز کے ساتھ تکمیل کو پہنچی۔ایک سال کی عمر سے موت سے جنگ لڑتا پانچ سالہ یہ ننھا بیٹ کڈ جرم کے خلاف یہ لڑائی جیت کر بے حد خوش ہے۔