18 نومبر 2013
وقت اشاعت: 3:2
بر طانوی مو سیقار کے ساتھ ملکر ہاتھی نے اپنی سونڈ سے پیانو بجایا
بنکاک… این جی ٹی…ہم کسی سے کم نہیں ، یہ بات اس ہا تھی پر صا د ق آ تی ہے جس نے ایک ماہر بر طانوی مو سیقار کے ساتھ مل کر پیانو بجایا اور اپنے دیگر ساتھیوں کو بھی جھومنے پر مجبور کر دیا۔یہ مو سیقار تھائی لینڈ کے ایک مقامی چڑیا گھر میں اپنے پیانو کے ہمراہ ہاتھیوں کی محفل میں پہنچ گیا جہاں اس کے ساتھ مل کر ایک ہاتھی نے بھی اپنی سونڈ کی مدد سے پیانو بجاکر چاروں اطراف مو سیقی کے سر بکھیر دئیے۔اس ہاتھی اور مو سیقار کی تخلیق کردہ دھن پر آس پاس کھڑے ہاتھیوں نے خوب جھوم جھوم کر اپنی پسندیدگی کا بھی اظہار کیا۔