19 نومبر 2013
وقت اشاعت: 3:5
ڈوگی میاں اور خرگوش کے درمیان دلچسپ لڑائی
نیویارک… این جی ٹی…پالتوجانوروں میں ذہین ترین مخلوق تصور کئے جانے والے اس ڈوگی میاں کو تو دیکھئے جو ایک خرگوش سے خوفزدہ ہوتے نظر آرہے ہیں۔جی ہاں اپنے مالک کے ہمراہ یہ ڈوگی میاں ایک ننھے خرگوش سے ڈرکر ایسے بھاگے جیسے وہ کوئی بلا ہو۔مالک کے حوصلہ دلانے پراس کتے کا ڈر جیسے ہی ذرا سا کم ہوا شرارتی خرگوش دوبارہ سے ایکشن میں آگیا اور اسے بھگا کر ہی دم لیا۔