24 نومبر 2013
وقت اشاعت: 3:34
سنگاپور میں ماہرین نے انوکھی ڈیجیٹل لالی پاپ تیار کر لی
سنگاپور…این جی ٹی…لالی پاپ ایک ایسی چیز ہے جو بچے بڑے سبھی شوق سے کھاتے ہیں لیکن ذہین دماغوں نے اب اس میں بھی ایک جدت تلاش کر لی ہے۔جی ہاں سنگاپور یونیورسٹی کے ماہرین نے ایسی ڈیجیٹل لالی پاپ ڈیوائس تیار کر لی ہے جس کا صرف ایک بٹن دبانے پر کسی بھی فلیور کی لالی پاپ آپ کی پہنچ میں ہوگی۔یہ انوکھی ڈیوائس برقی لہروں سے ذریعے مختلف فلیورز کو آپ کی زبان تک پہنچائے گی جس کے ذائقے کو محسوس کرتے ہوئے لالی پاپ کے مزے لئے جاسکتے ہیں ۔ تواب لالی پاپ خریدنے کی ضرورت نہیں بس یہ ڈیوائس خریدیں اور جب چاہے لالی پاپ کا لطف اٹھائیں،اسے کہتے ہیں ایک ٹکٹ میں دو نہیں بلکہ بہت سے مزے۔