25 نومبر 2013
وقت اشاعت: 4:28
اکیسویں صد ی کا شاہجاں ۔بیوی کی یا د میں ایک او ر تا ج محل تعمیر کرنے کی ٹھا ن لی
نئی دلی… این جی ٹی…زما نہ کو ئی بھی ہو محبت کر نے والوں کی کمی نہیں اسی لیے ہندوستا ن میں ایک شو ہر نے اپنی محبو ب بیوی کی یا د میں نئے تا ج محل کی تعمیر شروع کردی ہے ۔ستتّر(77) سا لہ فیضل الحسن قادری نا می اس اکیسویں صدی کے شا ہجاں کی بیگم کے دوسا ل قبل وفات ہو ئی تھی ۔ بے اولاد ہو\نے کے سبب ان کی بیگم نے ان سے وعدہ لیا کہ وہ ان کا نام زندہ رکھنے والی کو ئی یادگار قائم کر وائیں گے ،بس جنا ب پھر کیا تھا جدید دور کے اس شاہجا ں کو جو ش آ گیا اور ایک نیا تا ج محل تعمیر کر نے کا فیصلہ کر لیا ۔ تا ج محل کی یہ نقل گو اصلی جتنی وسیع وعر یض تو نہیں لیکن اس پر ان کے ابھی تک سترہ لاکھ سے زائد روپے خر چ ہو چکے ہیں ۔ بیوی سے کیے گئے اس وعدے کو وفا کر نے کے لیے نہ صرف انہیں زیو رات اور اثاثے بلکہ اپنی زمین تک بیچنی پڑ گئی لیکن انہوں نے کسی کی مدد لیے بغیر محبت کی یہ نئی یا دگار قائم کر نے کا فیصلہ کر رکھا ہے ۔