25 نومبر 2013
وقت اشاعت: 7:57
برازیل:طویل فلائی اوور 5سیکنڈ میں زمیں بوس
ریوڈی جینرو…ایک ہزار پچاس میٹر طویل کنکریٹ کا فلائی اوور 5سیکنڈ میں ریت کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔یہ بمباری کسی علاقے پرحملہ نہیں بلکہ برازیل میں نئے پل کی تعمیر کے لیے پرانے پل کو دھماکے سے اڑائے جانے کا منظر ہے جس میں 1 ہزار 50 میٹر طویل کنکریٹ کے فلائی اوور کو ایک ٹن سے زائد دھماکا خیز مواد سے سیکنڈوں میں ریت کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا گیا۔ دھماکے کے وقت قریبی رہائشی اپنے گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات پر چلے گئے تھے۔ اس دوران بحری جہاز بھی ایک گھنٹے تک بندرگاہ پر لنگر انداز نہیں ہوئے۔