تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
26 نومبر 2013
وقت اشاعت: 10:37

امریکا:بلند ترین ریت کا قلعہ بنانے کا عالمی ریکارڈ

نیویارک …این جی ٹی …ریت سے مجسمہ سازی کرنے والے امریکی آرٹسٹ ایڈ جیرٹ نے 38فٹ2انچ(11اعشاریہ63میٹر) بلند ریت کا قلعہ بنا کر نیا عا لمی ریکارڈ قائم کر دیاہے ۔ 2012ء میں سینڈی طوفان سے متاثر ہ افراد کیلئے امداد جمع کرنے کی غرض سے تخلیق کیے گئے اس ریتیلے قلعے کا نام سینڈی کاسل2013 رکھا گیا ہے۔امریکی ریاست نیوجرسی کے پوئنٹ پلیزنٹ بیچ پر موجود اس ریتیلے قلعے کو تخلیق کرنے میں کم و بیش4سے 5ماہ کا عرصہ لگا جبکہ ایڈ جیرٹ کیساتھ ہزاروں رضاکاروں نے اسکی تیاری میں اپنا حصہ ڈالا۔ ایڈ جیرٹ اور اسکے ساتھیوں کی اس کاوش کو دنیا کے سب سے بلندریت کے قلعے کی حیثیت سے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.