29 نومبر 2013
وقت اشاعت: 2:46
کیلی فورنیا کے ویران صحرا میں شیشوں سے سجایا گیا دلکش گھر
کیلی فورنیا… این جی ٹی… صحرا کی ویرانی میں اداس ضرور ہو تی ہے لیکن اڑتی ریت کا نظارہ بھی اپنی جگہ منفردہی ہو تاہے۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک آرٹسٹ نے ویران صحرا میں رنگ بھرنے کیلئے وہاں ایک ایسے گھر کی تعمیر کی ہے جسے شیشوں سے سجا کرتوجہ کامر کز بنادیا گیا ہے۔صحرا کے عین وسط میں مو جود اس گھر میں رہائش ممکن تو نہیں کیونکہ یہ ایک آرٹ کا نمو نہ ہے تاہم لکڑی اور شیشوں سے سجا یہ گھر سورج کی روشنی میں چمکتا اور کھڑکیوں میں لگی ایل ای ڈی لائٹس رات کے اندھیرے میں روشن ہو کر اپنی انفرادیت کامظاہرہ کر تی ہیں۔