30 نومبر 2013
وقت اشاعت: 0:14
ہتھیلی کو بطور کینوس استعمال کرتے ہوئے بنایاگیا دلکش آرٹ
ماسکو…این جی ٹی…روس میں ایک ماہر فن کارہ نے انسانی ہاتھ کو بطور کینوس استعمال کرتے ہوئے منفرد فن پا رے تیا ر کئے ہیں ۔30 سالہ Svetlanaنے ان انوکھی تصا ویر کی تیار ی میں کسی قسم کی جدید ٹیکنا لو جی کانہیں بلکہ صرف عا م Gel پین اور واٹر کلرز کا استعمال کرتے ہوئے اپنے ہاتھوں پر دیدہ زیب شا ہکار پینٹ کیے ہیں ۔ماہر مصورہ نے آرٹ کے اس مظاہرے کیلئے اپنا بائیں ہاتھ استعمال کیا ہے جس پر پینٹنگ برش کی مدد سے تخلیق کردہ دلکش مناظر کو اس خوبصورتی سے ترتیب دیا ہے کہ دیکھنے والے دنگ رہ جا تے ہیں۔