تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
30 نومبر 2013
وقت اشاعت: 0:14

سی سی ٹی وی فوٹیج نے امریکی شخص کے فراڈ کا پردہ فاش کرڈالا

نیویارک…این جی ٹی…کہتے ہیں کہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے اس لئے وہ کبھی نہ کبھی پکڑا ہی جاتا ہے اور جھوٹا شخص ہمیشہ نقصان میں ہی رہتا ہے۔ایسا ہی کچھ ہوا 42سالہ مورس نامی امریکی شخص کیساتھ جس نے ریلوے اسٹیشن کی لفٹ میں کیلے کے چھلکے پر پھسلنے کے بعد انتظامیہ پر 15 ہزار ڈالر کا ہرجانہ دائر کر دیا تھا لیکن سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پرآنے کے بعد اس کے جھوٹ کا پول کھل گیا۔ ویڈیو میں با آسانی دیکھا جا سکتا ہے کہ اس شخص نے خود ہی کیلے کا چھلکا پھینکا اور پھر اس پر پھسلنے کا ناٹک کرکے میٹرو اسٹیشن کی انتظامیہ سے لا پرواہی برتنے کے جرم اور اپنے علاج کے لئے رقم کا مطالبہ کر ڈالا ۔یہ صاحب شاید اپنے مقصد میں کامیاب ہو جاتے لیکن لفٹ میں نصب خفیہ کیمرے نے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کرڈالاجس کے بعد اب یہ شخص مقدمات کی زد میں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.