30 نومبر 2013
وقت اشاعت: 3:10
دنیا بھر میں سیاستدانواں کی شامت کے چند دلچسپ لمحات
نیویارک…این جی ٹی…یوں تو دنیا بھر کے سیاستدان عوام کو تگنی کا ناچ نچاتے رہتے ہیں لیکن کبھی کبھار یہ خود بھی دام میں آجاتے ہیں۔دنیا بھر سے اکٹھے کئے گئے مناظر پر مبنی یہ ویڈیو ہی دیکھ لیجئے جس میں مختلف سیاستدانوں کی شامت کے چند لمحات عکس بند کئے گئے ہیں۔کہیں تو کوئی سیاستدان جوتے کی زد میں ہے اور کہیں کوئی پارلیمنٹ میں بیٹھ کر اس بات سے بے خبر اپنی عجیب و غریب حرکتوں میں مصروف ہے کہ اس کی یہ حرکت دنیا بھر میں دیکھی جا رہی ہے۔اور ذرا ان صاحب کو بھی دیکھ لیجئے جو خطاب کرتے وقت ایسے جوش میں آئے کہ ان کی نقلی بتیسی ہی باہر آگئی۔واقعی صحیح کہتے ہیں کہ کوئی بھی انسان مکمل طور پر پرفیکٹ نہیں ہوتا اب چاہے وہ دنیا بھر میں لاکھوں انسانوں کی نمائندگی کرنے والے ذہین ترین افراد ہی کیوں نہ ہوں۔