30 نومبر 2013
وقت اشاعت: 18:29
ماسکو:ریڈ اسکوائرکے سامنے عظیم الشان سوٹ کیس نصب کر دیا گیا
ماسکو…ماسکو کی شناخت،ریڈ اسکوائرکے سامنے ایک عظیم الشان سوٹ کیس نصب کر دیا گیا، جسے شہریوں کے احتجاج کے بعد ہٹانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ ماسکو کے ریڈ اسکوائرپرایک عالمی شہرت یافتہ فیشن ہاوٴس نیایک دیو ہیکل سوٹ کیس نصب کیا ،جو دراصل ایک نمائش گھر ہے۔ یہ تیس فٹ بلند اوراس کی لمبائی دس ضرب سو فٹ ہے۔ اس میں 2 دسمبر سے مشہور شخصیات کے زیر استعمال رہنے والی اشیا کی نمائش منعقد کی جانی تھی۔ سوٹ کیس بہت خوبصورت اور دیکھنے کے بھی قابل ہے،مگر اس سے نقصان یہ ہوا کہ اس کی وجہ سے شہر کی مشہورعمارتوں کی خوبصورتی ماند پڑ گئی۔ ماسکو کے شہریوں نے اس ماڈل کو ہٹانے کے لئے احتجاج کیا اور اسے ہٹانے کا مطالبہ کیا،جس کے بعد اب اسے ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔