تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
2 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 4:3

ایسا ریسٹورینٹ جہاں میں دعوت اڑانے کیلئے دل گردہ چاہئے

نیویارک… این جی ٹی…یوں تو دنیا بھر میں مہنگے ریسٹورینٹس کی کمی نہیں لیکن امریکی ریاست نیو میکسیکو میں ایسا انوکھا ریسٹورینٹ متعارف کروایا گیا ہے جہاں دعوت ِ شیراز اڑانا کمزور دل افراد کے بس کی بات نہیں۔جی ہاں زمین سے ایک سو پچاس فٹ اوپر کرین کے ذریعے ہوا میں معلق کئے گئے اس حیرت انگیز ریسٹورینٹ میں صرف بائیس افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جس میں سپورٹس کار کی نشستیں نصب کی گئی ہیں۔اس ریسٹورینٹ میں ایک فرد کے کھانے کا بل دو سو تیس ڈالر رکھا گیا ہے لیکن اس کے باوجودلوگ یہاں آنے کے حوالے سے کافی پرجوش نظر آرہے ہیں۔واضح رہے کہ ہوا میں معلق ہوکر کھانے کا یہ طریقہ پہلی بار نہیں اپنایا گیا بلکہ اس سے قبل بھی کئی ممالک میں اس طرز کے ریسٹورینٹس قائم کئے جا چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.