4 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 1:58
دوست دوست نہ رہا، کبھی ایسا بھی ہوتا ہے
نیویارک…این جی ٹی…دوستوں کا آپس میں مذاق کرنا تو ایک عام سی بات ہے لیکن کبھی کبھار یہ مذاق اتنا بھاری بھی پڑ جاتا ہے کہ سامنے والے کا کباڑا ہی نکل جاتا ہے۔ذرا ان صاحب کو ہی دیکھ لیجئے جو کیمرے میں پوز بنا نے کی کوشش کر رہے تھے لیکن ان کے دوست نے ساری شوبازی پر پانی پھیر دیا۔شرارتی دوست نے بھاگتے ہوئے ایسی لات ماری کہ بے چارہ الٹا ہو کر زمین پر جاگرا اور جب ناک ٹوٹی تو یہ جانا کہ دن میں تارے نظر آنا کسے کہتے ہیں۔