4 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 23:30
بندروں کی ٹولی ڈگی سے کھانے پینے کی اشیاء چرا کر فرار
نیویارک…این جی ٹی… بندر کے ہاتھ ناریل لگنے کا محاورہ تو آپ نے سنا ہی ہو گا لیکن اگر بندر وں کے ہاتھ کوئی گاڑی لگ جائے تو وہ اس کاکیا حشرکریں گے یہ ہم آپ کو دکھاتے ہیں۔شام میں جاری خانہ جنگی میں جہاں لاقانونیت کے باعث لوگ ایک دوسرے کا سامان لوٹتے نظر آرہے ہیں وہیں بندروں نے بھی اس موقع سے فائدیہ اُٹھانے کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔اس وڈیومیں ایسا ہی ایک نظارہ دیکھا جاسکتا ہے جہاں بندروں کی ایک ٹولی نے کھڑی گاڑی پر دھاوا بول دیا اور ڈگی میں موجود کھانے پینے کا تمام سامان لیکر فرار ہوگئے۔