5 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 5:8
زیرزمین نمک کی کان میں بنایا گیا انوکھا میوزیم
بخارسٹ …میوزیم تو آپ نے بہت دیکھے ہوں گے مگر ہم آپ کو ایسے انوکھے میوزیم کے بارے میں بتا رہے ہیں جو زیر زمین نمک کی کان میں بنایا گیا ہے۔رومانیہ کے تاریخی ریجن ٹرانسلوانیہ کی زیر زمین نمک کی کان میں قائم میوزیم 370 فٹ کی گہرائی میں ہے۔ اسے کسی قسم کے دھماکا خیز مواد کے استعمال کے بغیر محض انسانی ہاتھوں سے تیار کیاگیا ہے۔ اس عجوبہ میوزیم میں لفٹ،تھیٹر ، باسکٹ بال کورٹ، آرٹ گیلری ، پنگ پانگ ٹیبلز ، منی گالف کلب اور بولنگ کلب سمیت دیگر کئی انوکھی اشیا موجود ہیں۔ اس منفرد میوزیم میں ایک چھوٹی سی جھیل بھی ہے جہاں کشتیوں پر بیٹھ کر سیر کی جاسکتی ہے۔