9 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 2:33
برازیلین انتظامیہ نے ووزولاباجے کی ٹکر پر کاکسیرولامتعارف کروادیا
برازیلیا… این جی ٹی… برزایل میں ہونے والے فٹ بال کے عالمی مقابلے فیفا فٹ بال ورلڈ کپ2014شروع ہونے میں ابھی ایک سال باقی ہے لیکن اسکی میزبانی کرنے والے ملک برازیل میں تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ فٹ بال ورلڈ کپ2010میں مقبولیت حاصل کرنے والے پلاسٹک کے باجے ووزولا(Vuvuzela)کو ٹکر دینے اُسکے متبادل کے طور پر برازیلین انتظامیہ نے اسٹڈیمز میں تماشائیوں کے شور مچانے کے لیے کاکسیرولا(Caxirola) نامی آلہ متعارف کروادیا ہے۔زور سے ہلانے پرکھڑکھڑاہٹ کی آواز پیدا کرتے کاکسیرولا کو برازیلین موسیقار کارلنہوس براؤن نے فیفا اور برازیل کی وزارتِ اسپورٹس کیساتھ ملکر ری سائیکل شدہ پلاسٹک سے تخلیق کیا ہے جسکا رنگ ملک کے جھنڈے کو دھیان میں رکھتے ہوئے سبز و پیلا رکھا گیا ہے۔ووزولا باجے کے برخلاف کم شور پیدا کرنے والے اس آلے کاکسیرولا کوابتدائی طور پر جون میں ہونے والے کنفیڈریشن کپ میں تماشائیوں کو دیا گیا تھاتاکہ اسکی منفی اور مثبت اثرات پر غور کیا جاسکے جسکے بعد اب اسے فٹ بال ورلڈکپ میں تماشائیوں کیلئے شور مچانے کا آفیشل آلہ قرار دے دیا گیاہے۔