11 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 2:10
جاپانی فن کار کا منفرد آرٹ ورک
ٹوکیو… این جی ٹی…با دلوں کو چھُونے کی خواہش کسے نہیں ہو تی جسکی تکمیل اب مشکل یا نا ممکن نہیں رہی ۔ جاپان سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹ Kohei Nawaنے ایک مقامی آرٹ میوزیم میں جھاگ کی مدد سے بادلوں سے مشابہہ ایسا آرٹ ورک تیار کیا ہے جنہیں دیکھ کرنہ صرف با دلو ں کو چھُونے کی خو اہش پو ری کی جاسکتی ہے بلکہ ایک پُر سکون اور دلکش ماحول سے بھی لطف اندوز ہوا جاسکتا ہے۔ آرٹسٹ نے اپنے اس شاہکار کی تیاری کے دوران اندھیرے سیاہ فلک اور جھلمل کرتے ستاروں سے حقیقت کا رنگ بھرنے کی کوشش کی ہے جسے دیکھنے والے آرٹسٹ کی مہارت کو جی بھر کرداد دیتے نظر آتے ہیں۔