11 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 8:14
برف سے ڈھکی پٹری پرراستہ بناتی ٹرین کا دلکش مناظر
لندن …این جی ٹی …کئی دن تک مسلسل بر ف باری ہونے کے بعد سڑکیں ،گھر اور یہاں تک کے سمندر کا پانی بھی جم جاتا ہے جسکے باعث پیدل چلنے والوں کیساتھ ساتھ گا ڑیاں چلانے کیلئے بھی راستہ تلاش کر نا،ناممکن ہو جاتاہے۔یہ تصویر ایسی ریل گاڑی کی ہے جس نے بغیر کسی نقصان کے برف سے ڈھکی پٹری میں اپنے لئے راستہ بنا کر سب کو حیران کر دیا۔ بر ف کے باعث پٹری ،پُل اور اس ریل کا تما م تر راستہ برف سے ڈھکا ہو اتھا لیکن اس کے باوجودچُھک چُھک کرتی ریل کے ڈرائیور کی ذہانت سے یہ چلتی رہی اور اپنے ساتھ ساتھ دیگر ریلوں کیلئے بھی راستہ صاف کردیا۔