12 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 3:36
اب تھری ڈی پرنٹر بنائے گا من پسندمزے مزے کے کھانے
بارسلونا… این جی ٹی…تھری ڈی پرنٹرسے کھلونا گاڑیاں اورمجسمے بنانا تو اب ماضی کا قصہ ہوا کیونکہ اب جدید تھری ڈی پرنٹر مزے مزے کے من پسند کھانے بھی بنائیں گے۔اسپین کے شہر بارسلونا کی ایک کمپنی نے ایسا تھری ڈی پرنٹر ایجاد کیا ہے جسکے ذریعے مزیدار پیزا، پاستااور کیک باآسانی بنائے جا سکیں گے۔اس پرنٹر میں روشنا ئی کی جگہ ضرورت کے مختلف اجزا ء یعنی مید ہ ،میکرونیز،قیمہ،آٹا، انڈے اورٹماٹروں کے کیچپ سمیت دیگر اشیا ء ڈالی جا تی ہیں جنہیں یہ پر نٹر ایک خا ص ترتیب سے دھا ت کی پلیٹ پرمنتقل کر دیتا ہے جس کے بعدیہ دھا تی پلیٹ گر م ہو کر چند ہی منٹوں میں مز یدارڈشز تیا رکر دیتی ہے ۔" فوڈینی" نامی یہ جدید تھری ڈی پرنٹر آئندہ برس کے وسط میں مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کر دیا جائیگا جسکی قیمت835پونڈمتعین کی گئی ہے۔