تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
12 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 3:52

جرمن کمپنی نے اُبلتے ہوئے گرم پانی کے نَل متعارف کروا دئیے گئے

برلن… این جی ٹی…انفرادیت اورجدت نے اب پا نی کے نلکوں میں بھی جگہ بنا لی ہے اسی لیے تو اب چائے یا کافی بنانے کیلئے کیتلی کی یا پھر پانی چولہے پر چڑھانے کی ضرورت نہیں رہی ،صرف نَل کھولیں اورگرما گرم پانی سیکنڈز میں حاصل کریں ۔خصوصی طور پر کچن کیلئے تیار کئے گئے ان منفرد نلکو ں کو جرمنی کی ایک تخلیقی کمپنیGroheنے تیار کیا ہے جن کو کھولتے ہی نہ صرف فلٹرشدہ بلکہ اُبلتا ہوا تیز گرم پانی خارج ہونے لگتاہے۔ان نلکوں کو تین لیٹر کی ایک ایسی کیتلی سے منسلک کیا گیا ہے جو چائے یا کافی کی تیاری کیلئے فوراً ہی گرم پانی کی فراہمی یقینی بناتی ہے۔تو اب چائے بنانا منٹوں کا نہیں بلکہ سیکنڈوں کا کام ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.