تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
13 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 22:48

ایک تیر سے دو شکار،فیشن اور ضرورت ایک ساتھ

نیویارک… این جی ٹی…دیکھنے کو تو یہ ایک ننھی سی انگوٹھی ہے لیکن اس کے سائز پر مت جائیے کیونکہ اس میں وہ سب کچھ ہے جو تمام تر سہولیات سے لیس جدید موبائل فون میں ہونا چاہیے۔اسمارٹی رِنگ نامی یہ جدید انگو ٹھی میسج اور کال کی سہولت سے لے کر ایسی تمام خصوصیات رکھتی ہے جس کے بعد آپ کو موبائل فون کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ میوزک سننے کا موڈ ہو یا پھر کیمرے کی مدد سے کوئی لمحہ یادگار بنانا ہو،بلیو ٹوتھ اور کئی دوسری سہولیات سے آراستہ یہ اسمارٹی رِنگ سبھی کام بخوبی انجام دے گی۔تو جناب اب بھول جائیں اسمارٹ فون کو کیونکہ اسمارٹی رِنگ ہے نا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.