تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
15 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 1:38

امریکہ میں1ہزار530لو گوں نے ماؤتھ واش استعمال کر کے ریکارڈ بنالیا

نیویارک… امریکہ میں سینکڑوں لو گوں نے ایک ساتھ مل کر ماؤتھ واش کا استعما ل کر کے نا صرف اپنے منہ کو جراثیم سے پاک کرکے اپنی سانسیں تازہ کی بلکہ عالمی ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔ 1ہزار530افراد پر مشتمل اس مجمع کے ہر فرد کے پاس ایک،ایک بوتل ماؤتھ واش کی موجود تھی جنھوں نے ایک ساتھ مل کر مقررہ وقت تک اسے اپنے منہ میں ڈال کر یہ منفرد عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ۔ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی ان افراد کی اس منفرد کاوش کو سراتے ہوئے انھیں عالمی ریکارڈ کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.