17 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 2:23
جرمنی میں پل بھر میں رنگ،منظر اور شکلیں بدلتی جا دوئی کار
برلن… این جی ٹی…گرگٹ کی طرح رنگ بدلنے کا محاورہ اس کارپر با لکل صادق آتا ہے جو پل بھر میں رنگ، منظر اور شکلیں بدل کر دلفریب مناظر پیش کر رہی ہے۔ جرمنی میں ایک شو کے دوران پیش کی گئی یہ کار مختلف لا ئٹوں کے ذریعے انتہا ئی تیزی سے یہ انوکھے کرتب دکھا رہی ہے جو دیکھنے والوں کو حیرت میں ڈال دیتا ہے لیکن مزے کی با ت تو یہ ہے کہ یہ کارخود کرتب نہیں دکھا رہی بلکہ یہ صرف آنکھوں کا حسین دھو کہ اور جدید ٹیکنالوجی کا کمال ہے۔