19 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 0:51
ڈچ انجینئرز نے ڈریگن فلائی جیسا ننھا منھا روبوٹک ڈرون تیارکرلیا
ایمسٹرڈیم…ڈچ انجینئرز کی حیرت انگیز ایجاد،ہالینڈ کے سائنسدانوں نے ڈریگن فلائی جتنا ننھا منا روبوٹک ڈرون تیار کرلیا ہے۔ڈریگن فلائی جیساڈیل فلائی ایکسپلورر نامی یہ روبوٹ دنیا کا پہلامائیکرو اےئر وہیکل ہے جو کسی بھی علاقے میں اُڑان بھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ڈیل فلائی ایکسپلورراپنی سیلف نیویگیشن ٹیکنالوجی کی بدولت راستے میں آنے والی تمام مشکلات اور رکاوٹوں سے نمٹنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔