20 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 8:1
تائیوان میں کچرا اٹھانے کا منفرد طریقہ
تائی پے…این جی ٹی… موسیقی کے سُر بکھیرکر بچوں کو اپنی جانب متوجہ کرتی یہ کو ئی آئسکریم وین نہیں بلکہ تائیوان میں کچرا اٹھانے والا ایک ٹرک ہے۔تائیوان میں لوگوں کو کچرا عوامی مقامات میں پھینکنے سے روکنے اور صفائی کو عام کر نے کیلئے ایسے ٹرک متعارف کر وائے گئے ہیں جو میوزک بجاکر لو گوں کو اپنی جانب متوجہ کر تے ہیں۔ موسیقی کی دھنیں بجاتے یہ ٹرک کچراسمیٹنے کیلئے گلی کو چوں میں پھرتے ہیں جسکے منفرد انداز کے باعث بچے اور بڑے اکتاہٹ کا شکار ہوئے بغیر اس ٹرک میں کچرا ڈالتے نظر آتے ہیں۔