20 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 8:17
برسلز میں برف سے مجسمہ سازی کے سالانہ میلے کا انعقاد
بیلجئم…این جی ٹی…بیلجئم کے دارلحکومت برسلز میں برف سے مجسمہ سازی کے سالانہ میلے کا آغاز ہوگیا۔منفی 6ڈگری درجہِ حرارت والے مخصوص پویلین میں ہونے والے انوکھے اور دلچسپ میلے میں شرکت کیلئے کئی ممالک سے 20ماہر مجسمہ ساز یہاں پہنچے۔اس موقع پر جہاں مقامی مجسمہ سازبرف سے انوکھے اور دلکش ماڈل تراشتے نظر آئے وہیں اِن سے ٹکر لینے روس بلغاریہ،فرانس،امریکا،نیدرلینڈ،کینیڈا،جاپان اور فلپائن کے ماہرین بھی میدان میں اُترے ہیں۔رواں سال برف سے مجسمہ سازی کے اس میلے کی تھیم کامک کرداروں پر رکھی گئی ہے جسکی مناسبت سے آرٹسٹ 420ٹن برف سے اپنے مجسمے تخلیق کرنے میں مصروف ہیں۔واضع رہے کہ برسلز آئس میجک فیسٹیول 20دسمبر سے اگلے سال9فروری تک جاری رہیگا۔