20 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 9:38
ماسکو: ہیروں سے مزین شاہی تاج کی نقل نمائش کیلئے پیش
ماسکو…ماسکو میں 11ہزار ہیروں سے مزین شاہی تاج کی ہوبہو نقل نمائش کیلئے پیش کردی گئی۔روس کے دارالحکومت ماسکو کے ہسٹاریکل میوزیم میں 11ہزارہیروں سے مزین شاہی تاج کی کاپی نمائش کیلئے پیش کردی گئی ہیں۔ ڈھائی سو سال قبل ایکاترینا دوئم کی تاج پوشی کیلئے بنایا گیا، یہ تاج4ہزار926ہیروں سے مزین تھا جس کی تیاری میں اس وقت کے کاریگروں کودو مہینے کا عرصہ لگا تھا۔اس تاج کی ہوبہو نقل تیار کرنے کیلئے روس کی معروف جیولرکمپنی کرسٹل اسمولنکس ڈائمنڈ کے60ماہر کاریگروں کو کم وبیش چھ ماہ کا عرصہ لگا جبکہ اس میں جڑے گئے ہیروں کی تعداد بھی اصل سے دوگنی یعنی11ہزارہیروں سے بھی زائد ہے۔