22 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 18:21
الاسکا: سیکڑوں افراد نے یخ بستہ پانی میں چھلانگ لگادی
نیویارک…سردی میں اضافہ ہوجائے تو گرم رضائیاں، میوہ جات اور گرماگرم مشروبات یاد آتے ہیں لیکن امریکا میں منچلوں نے سردی کا مزہ لینے کے لیے ٹھنڈی ٹھار جھیل میں تیراکی کرلی۔الاسکاکی خون جمانے والی سردی اور متوالوں کی موج مستی ،سیکڑوں افراد نے یخ بستہ پانی میں چھلانگ لگائی۔ مزے مزے سے تیراکی اور ساتھ ہی ،، فلاحی کاموں کیلئے 4 لاکھ پونڈز جمع کیے۔