25 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 0:3
فلموں میں تو بیٹ مین دیکھا ہی ہوگا،اب حقیقت میں بھی دیکھ لیں
ویانا…این جی ٹی…فلموں میں بیٹ مین کو اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے تو سب ہی نے دیکھا ہوگا لیکن اب ذرا حقیقی بیٹ مین کو بھی دیکھ لیجئے۔ آسٹریا کے شہر ویانا سے تعلق رکھنے والا یہ نوجوان بیٹ مین کا اس قدر دیوانہ ہے کہ اسی کی طرز پر کاسٹیوم پہن کر فلم میں نظر آنے والے مناظر کی طرح اونچی اور مشکل رکاوٹوں کے پھلانگنے سے بھی نہیں گھبراتا۔خطرناک اور مشکل رکاوٹوں کو انتہائی مہارت اور اعتماد سے پار کرتے اس نوجوان کی ویڈیو نہ صرف انٹرنیٹ پر تیزی سے مقبو لیت کی نئی منازل طے کرہی ہے بلکہ بیٹ مین فلم کے دیوانوں میں بھی تیزی سے پذیرائی حاصل کر رہی ہے۔