26 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 9:39
امریکا میں ساڑھے چھہ کلو وزنی بچے کی پیدائش
نیو یارک…امریکا میں پیدا ہونیوالا ساڑھے چھ کلو وزنی بچہ میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا جو دیکھنے میں ایک سال کے بچے جیسا معلوم ہوتا ہے، اس بھاری بھرکم ماں کے ہاں اسی کے جیسا بچہ پیدا ہوا ہے، ویسے تو اس عورت کے پہلے بھی دو بچے ہیں لیکن اس جیسے نہیں، جو پیدائش کے وقت ہی ساڑھے چھ کلو کا ہے اور جسامت میں بھی دوسرے بچوں سے مختلف، عام طور پر پیدائش کے وقت بچوں کا اوسط وزن ساڑھے تین کلو یا زیادہ سے زیادہ ساڑے چار کلو ہوتا ہے، تاہم اس بچے کی پیدائش کوئی نیا رکارڈ نہیں، گینز ورلڈ رکارڈ میں دس کلو وزنی بچہ بھی شامل ہے۔