تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
27 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 2:13

جاپان میں سا ئیکل پا رک کرنے کیلئے زیرِ زمین انوکھا پارکنگ لاٹ تیار

ٹوکیو… این جی ٹی…سا ئیکل ایک ایسی سواری ہے جس کاپا رکنگ سے چو ری ہو جا نے کا ڈر ہر وقت لگا رہتا ہے۔جاپان میں اسی مسئلے کا حل تلاش کرتے ہوئے سائیکل پارک کرنے کیلئے زیرِ زمین ایسا جدید پارکنگ لاٹ تیار کر لیا گیا ہے جہاں بآسانی انتہائی منظم انداز میں بائیسائیکلیں پارک کی جاسکتی ہیں۔جاپانی دارالحکومت ٹوکیوکے ایک مصروف شاپنگ مال میں تیار کیا گیا" ایکوسائیکل پارک "نا می یہ انوکھا اور جدیدیت سے ہم آہنگ پارکنگ لاٹ زمین سے 11میٹرگہرائی میں تعمیر کیا گیا ہے جہاں بیک وقت 200سائیکلیں رکھی جا سکتی ہیں ۔اس منفرد سائیکل پارک میں نہ صرف آپکی سائیکلیں چوری سے محفوظ رہیں گی بلکہ جگہ کی کمی میں پارکنگ جیسے مسائل سے بھی چھٹکارا مل جائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.