تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
27 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 2:13

ماہرڈیزائنروں نے دلکش فولڈنگ فرنیچرتیار کر لیا

روم… این جی ٹی…اگر آپ ایک چھوٹے سے فلیٹ کے مالک ہیں تو آ پ کو ایک ایسا گھر دکھا تے ہیں جس کا رقبہ تو کافی کم ہے لیکن اس میں جدیدفرنیچر ایسے انداز میں نصب کیا گیا ہے جیسے کو زے میں دریابند کر دیاگیا ہو۔ اس فلیٹ میں اٹلی کی ایک کمپنی کے ماہرتعمیرات نے فولڈنگ فرنیچرکی مدد سے جگہ کو ضا ئع کیے بغیر الما ریاں، صوفے اور ایسے بستر بنا ئے گئے ہیں جو استعما ل کے بعددیواروں اور فرش میں پوشیدہ ہوجا تے ہیں ۔ نہایت مختصر سی جگہ پر ضروریاتِ زندگی کا تمام سامان اور فرنیچر جیسے بیڈ ، صوفے، الماریاں ، اورتمام شیلفس باآسانی اس انوکھے ڈیزائن کا حصہ بن گئی ہیں۔اس منفرد انیٹریئر ڈیزائن کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس سے اپارٹمنٹ نہ صرف نہایت کشادہ نظر آتا ہے بلکہ کم سے کم جگہ پر زیادہ سامان بھی سما جاتاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.