27 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 11:5
ریوبکس کیوبز اُچھالتے ہوئے حل کرنیوالا ماہر شخص
لندن …ریوبک کیوب حل کرنا انتہائی ذہین افراد کیلئے بھی بے حد مشکل عمل ہوتا ہے لیکن ایک نوجوان ایسا بھی ہے جو نہ صرف بیک وقت کئی ریوبکس کیوب اُچھال سکتا ہے بلکہ ساتھ ساتھ حل بھی کرسکتا ہے۔ یہ نوجوان ریوبک کیوب حل کرنے میں اتنی مہارت رکھتا ہے کہ اس دوران اُسے اپنی توجہ اور نگاہیں اس طرف رکھنے کی بھی ضرورت نہیں ہوتی ۔