28 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 3:8
جھوم برابر جھوم، ڈانس کرنا تو کوئی ان ننھے منھے بچوں سے سیکھے
نیویارک… این جی ٹی…جیسے فن کسی کی میراث نہیں اسی طرح مہارت حاصل کر نے کیلئے بھی عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی۔اس وڈیو میں مو جود ان ننھے بچوں پر بھی یہی مثالیں لاگو ہو تی ہے جو کم عمری میں ہی اپنی ڈانس کی صلا حیتیں دکھا کر ما ہر ڈانسرز کو بھی مات دیتے نظر آتے ہیں۔کہیں تو کوئی چھوٹو میاں بریک ڈانس میں اپنی مہارت کے جلوے دکھاتے نظر آرہے ہیں تو کہیں کوئی ایسے جھوم رہے ہیں جیسے رقص کی باقاعدہ تربیت حاصل کر رکھی ہو۔ان ننھے بچوں کی انوکھی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے کہنا ہی پڑے گا کہ آج کل کے تو بچے بھی استاد ہیں۔