تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
28 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 3:8

ایسا انوکھا مگ جو آپ کی چائے یا کافی کو کبھی ٹھنڈا نہیں ہونے دے گا

نیویارک…این جی ٹی…اگر آپ اپنی چائے یا کافی کے ٹھنڈا ہونے سے پریشان ہیں تو اب فکر مند ہونے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ اب ایسا جدید مگ ایجاد کر لیا گیا ہے جو آپ کو اس پریشانی سے ہمیشہ کے لئے نجات دلا دے گا۔جی ہاں امریکہ سے تعلق رکھنے والے ڈین نامی شخص کا تخلیق کردہ یہ انوکھا مگ کسی بھی قسم کے مشروب کو تین گھنٹے تک معتدل ٹمپریچر پر رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ٹمپرفیکٹ نامی اس مگ کی ایک اور خاصیت یہ ہے کہ یہ مشروب کو حد سے زیادہ گرم بھی نہیں ہونے دے گاجسے جولائی 2014 میں بیس ڈالر کے عوض مارکیٹ میں فروخت کے لئے پیش کر دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.