29 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 2:30
واقعی جمناسٹک کوئی بچوں کا کھیل نہیں
نیویارک…این جی ٹی…یوں تو ورزش کرنا صحت مندی کی علامت سمجھا جاتا ہے لیکن فائدہ پہنچانے والی یہ سرگرمی نقصان کا باعث بھی بن سکتی ہے اگر اس عمل کو درست طریقے سے سر انجام نہ دیا جائے۔ان خواتین و حضرات کو ہی دیکھ لیں جو فٹنس کے کریز میں مبتلا ہو کر ورزش کرنے کی تو ٹھان بیٹھے لیکن اس ڈھنگ سے یہ حرکت کی کہ دیکھنے والوں کے پاس ہنسنے کے سوا اور کوئی چارہ ہی نہ رہا۔کہیں تو کوئی نوجوان الٹی سیدھی چھلانگیں لگاتے ہوئے منہ کی کھاتا نظر آیا تو کہیں کوئی خاتون ورزش کے طریقوں سے نابلد ہونے کی وجہ سے لوگوں کے لئے تفریح کا ذریعہ بن گئی۔ٹھیک ہی کہتے ہیں کہ جمناسٹک کوئی بچوں کا کھیل نہیں کیونکہ ذرا سی بے احتیاطی ہڈی پسلی ایک کر سکتی ہے۔