29 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 19:58
دل کے ارمان آنسوؤں میں بہہ گئے،نوجوانوں کو کرتب مہنگا پڑ گیا
نیویارک…کچھ انوکھا کرنے کی جستجو تو ہر انسان میں ہوتی ہے لیکن کام وہی اچھا لگتا جو صحیح طریقے سے کیا جائے ورنہ انجام کچھ ایسا بھی ہو سکتا ہے۔اس ویڈیو میں ایسے نوجوانوں کے کرتب دکھائے گئے ہیں جنہوں نے اپنی پھرتی اور مہارت سے لوگوں کو متاثر کونے کی کوشش تو بہت کی لیکن دل کے ارماں آنسوؤں میں بہہ گئے اور الٹالینے کے دینے پڑ گئے۔کہیں تو کوئی منچلا دوڑتے ہوئے رکاوٹوں کو پار کرنے کی کوشش میں ناکام ہوتا نظر آرہا ہے تو کہیں کوئی بیچارہ اونچی چھلانگیں لگاتے ہوئے گر کر منہ کی کھا رہا ہے۔ان مناظر کو دیکھ کر سیانوں کی اس کہاوت سے متفق ہونا ہی پڑے گا کہ جس کا کام اُسی کو ساجھے۔