تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جنوری 2014
وقت اشاعت: 8:53

امریکا میں خاتون رپورٹرخود خبر بن گئی،انٹرویو کے دوران چکراکر گر گئی

نیو یارک…کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے جب خبر دینے والا خود ہی خبر بن کر رہ جاتا ہے۔ایسا ہی ایک نظارہ گذشتہ دنوں امریکی ریاست اُتاہ میں دیکھنے کو ملا جب لائیو رپورٹنگ کرتے ہوئے خاتون رپورٹر خود ہی چٹ پٹی خبر بن گئیں۔تفصیلات کے مطابق بروک گراہم نامی یہ خاتون رپورٹر اسکیننگ کے حوالے سے برفانی پہاڑی علاقے میں کھڑی دو اسکےئرزسے لائیو رانٹرویو کررہی تھیں جب اچانک چکراکر گریں اور بیہوشی کے عالم میں برف پر چاروں شانے چت نظر آئیں۔چند لمحوں میں ہی واپس ہوش و حواس سنبھالتے ہوئے خاتون رپورٹر نے بلند ہمتی کا ثبوت دیا اور اپنا انٹرویو دوبارہ شروع کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.