2 جنوری 2014
وقت اشاعت: 2:22
کورین فرم نے دنیا کاسب سے بڑاٹیلیویژن متعارف کروادیا
سیول… این جی ٹی… جنوبی کورین الیکٹرونکس فرم نے دنیا کا سب سے بڑا ٹیلویژن متعارف کروادیا ہے۔سیم سنگ کے UHDTV110ماڈل کی اسکرین 110انچ بڑی اور2اعشاریہ5میٹر چوڑی ہے جسے گھر میں لانے کے لیے مالکان کو ایک بڑے لاؤنج کی ضرورت درپیش آئیگی۔عام ایچ ڈی ٹی وی سیٹس کی بہ نسبت چار گنا زیادہ پکسلز لیے اس ٹی وی سیٹ کی قیمت1لاکھ50 ہزار ڈالر کے درمیان بتائی جارہی ہے جو اگلے ہفتے سے مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کردیا جائیگا۔