3 جنوری 2014
وقت اشاعت: 3:4
ریسکیو کرنے والا جاپا نی روبوٹ
ٹوکیو… این جی ٹی…جاپانی ماہرین آئے دن نت نئی ایجادات کرتے ہی رہتے ہیں انہی میں سے ایک نئی ایجاد یہ ریسکیو روبوٹ ہے جو اپنی لاتعداد صلاحیتوں کے باعث ایک بہترین مشینی آدمی کہلایا جاسکتا ہے۔ مختلف رنگوں میں تیار کر دہ اس روبوٹ کو انسانی قدوقامت کے برابر بنایا گیا ہے جو گاڑی چلانے کے علاوہ سیڑھیا ں چڑھنے،دوڑنے ،پھلانگنے،رکاوٹوں کو عبور کرنے کے ساتھ ساتھ آگ بجھانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔اس روبوٹ کو فی الحال حتمی شکل نہیں دی گئی لیکن اس نے اپنے ابتدائی ٹیسٹ کے دوران اپنی صلاحیتوں سے سب ماہرین کا دل جیت لیا ہے۔