9 جنوری 2014
وقت اشاعت: 1:27
واشنگٹن کے چڑیا گھر میں موجود4 ماہ کے پانڈا باؤ باؤ کے وزن کی پیمائش
واشنگٹن…این جی ٹی…گذشتہ روزامریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے چڑیا گھر میں4ماہ قبل پیدا ہونے والے پانڈا کے ننھے بچے کے جسمانی وزن کی پیمائش کی گئی۔باؤ باؤ نامی یہ ننھا پانڈا گذشتہ سال اگست میں واشنگٹن ڈی سی کے اسمتھسونینز نیشنل چڑیا گھر میں پیدا ہوا تھا۔بہترین طبی سہولیات سے آراستہ ماحول میں موجود باؤ باؤ کا وزن17پونڈاور سر سے دم تک قد52سینٹی میٹرز جانچا گیا جسے آج کل انسانی لمس سے آشنا کروایا جارہا ہے تاکہ وہ انسانوں سے گھلنے ملنے کا عادی ہوجائے۔واضح رہے کہ باؤ باؤ نامی اس پانڈے کو 18جنوری کو پہلی بارعام عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔